جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پرفیوم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد خوشبو کیلئے عطر اور پرفیوم کا استعمال کرتی ہے جس کے سبب اس کی طلب کے بعد پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے روس میں پرفیوم کی طلب میں اضافے کے پیش نظر پرفیوم تیار کرنے والی کمپنیوں میں اس کی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روس کے ادارے سینٹر فار دی ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز (سی آر پی ٹی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روس میں پرفیوم کی پیداوار میں دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

تخمینہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس میں رواں برس 2023 کی دوسری سہ ماہی میں پرفیوم کی پیداوار 20.4ملین تک تھی جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 18.9 ملین کی سطح پر تھی یعنی اس میں تقریبا 7.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جاری معلومات کے مطابق روس میں گزشتہ سال اسی عرصے میں پرفیوم کے 13.8 ملین پیکجز تیار کیے گئے تھے، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس مارکیٹ کا زیادہ تر حصہ ایو ڈی ٹوائلٹ کا ہے، اپریل سے جون تک اس کی پیداوار 10.595 ہزار بوتلیں تھی، اور یہ کل پیداوار کا 51.8 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں