منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بندروں کے دو گروپس میں لڑائی پانچ افراد کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اترپردیش میں بندروں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے باعث بوسیدہ عمارت کی بالکونی گرگئی، زد میں آکر وہاں سے گزرنے والے 5 زائرین ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے متھرا ضلع میں بنکے بہاری مندر واقع ہے جہاں اکثر زائرین بھی آتے ہیں، بندروں کی لڑائی کے باعث وہاں موجود ایک پرانی عمارت کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔

بنکے بہاری مندر کے قریب وشنو شرما کی ایک پرانی خستہ حال عمارت موجود ہے، بالکونی میں بندروں کے دو گروپس آپس میں لڑ پڑے، اس دوران بوسیدہ بالکونی سڑک سے گزرنے والے عقیدت مندوں پر گر گئی۔

- Advertisement -

بالکونی کے ملبے تلے دب کر پانچ زائرین موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، چھ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں