کراچی: شہر قائد میں نشئی افراد نے شہر کا حلیہ ہی بگاڑ دیا، گڑ کے ڈھکن چوری کرنے کے بعد شہر کے پیڈ سٹرن برج بھی غائب کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہی نشئی افراد نے مزید پریشانی میں اضافی کردیا، کلفٹن جیسے پوش علاقے میں قائم پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل کاٹ کر لے گئے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس حوالے سے شہری کہتے ہیں کہ پیڈسٹرن برج حادثات سے بچاو کے لیے بنائے جاتے ہیں، مگر انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ پیدل چلنے والوں کے پل پر کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کی متعدد سڑکوں پر مین ہول کے ڈھکن بدستور غائب ہیں، کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور کلفٹن یو سی 11 میں آج بھی کئی گٹر پر ڈھکن نہیں ہیں، سڑک کے نیچے نالہ گزرنے کے باعث ایک حصہ بھی دھنس گیا، جو سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔