جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عمان میں ٹیکسی مالکان کے لیے نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

عمان میں ٹیکسی مالکان کے لیے نئی شرط عائد کرتے ہوئے انہیں لائسنس کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی وزارت ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیکسی مالکان کے لیے نئی شرط عائد کر دی ہیں اور انہیں لائسنس کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسی مالکان کی رجسٹریشن کے لیے تین مراحل مقرر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پہلا مرحلہ یکم اکتوبر 2023 سے شروع ہوگا اور اس کا اطلاق عمان کے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں پر ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سیاحتی کمپلیکس، ہوٹلوں، تجارتی مراکز اور بندرگاہوں پر خدمات انجام دینے والی ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں رجسٹریشن کا اغاز آئندہ سال یکم جنوری سے ہوگا جس میں سفید اور نارنجی رنگ کی جنرل اسٹریٹ رومنگ ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں