بھارت کی ریاست کیرالہ میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر ویڈیو ریکارڈ کرنے والا برقعہ پوش ملزم پکڑا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ نوجوانوں نے ایک برقعہ پہنے لڑکے کو پکڑ رکھا ہے۔
یہ ویڈیو کوچی کے مشہور شاپنگ مال کی ہے جہاں ابھیمنیو نامی ملزم نے خفیہ طریقے سے خواتین کے واش روم میں کیمرہ لگا کر ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
Kerala: A man named Abhimanyu (23) was arrested for trying to install a camera in Kochi Mall's women's bathroom by wearing Burqa
The failed attempt was made to defame the Muslim women pic.twitter.com/y7dQAVIEfF
— Shuja (@shuja_2006) August 17, 2023
ملزم پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے جسے خواتین نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مال انتظامیہ کے حوالے کیا لیکن اس سے قبل وہ وہاں موجود کچھ نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مال کی سکیورٹی نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔ پولیس نے ابھیمنیو کا موبائل فون و دیگر سامنا قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ لیا۔