جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ گیا ہے سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ سیریز کا اغاز منگل 22 اگست سے ہوگا۔ کلین سوئپ کی صورت میں پاکستان ون ڈے کی نمبر ایک ٹیم بن جائے گا۔

ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کے لیے اہم امتحان افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز ہے جس کا آغاز منگل 22 اگست سے ہوگا۔ اس مشن کو سر کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے۔ گرین شرٹس کی کوشش ہوگی کہ کلین سوئپ کر کے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن جائیں۔

- Advertisement -

ٹیم ہوٹل پہنچنے پر لنکا پریمیئر لیگ کے لیے سری لنکا میں موجود کپتان بابر اعظم قومی کھلاڑیوں سے گلے ملے۔ افتخار احمد سمیت ایل پی ایل میں مصروف دیگر پاکستانی کھلاڑی ہمبنٹوٹا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

باہمی ون ڈے میچز میں پاکستان کبھی نہیں ہارا اور افغانستان کبھی نہیں جیتا تاہم شاہینوں کو ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لیے سیریز کو جیتنا ہوگا جب کہ میزبان ٹیم افغانستان کیلیے پہلی فتح حاصل کرنے کا چیلنج ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چار ون ڈے کھیلے گئے ہیں اور چاروں پاکستان نے جیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں