جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایشیا کپ، ایک پاسپورٹ پر کتنے ٹکٹ ملیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے سری لنکا جانے والے شائقین کرکٹ کو ایک پاسپورٹ پر ٹکٹوں کی تعداد مقرر کر دی گئی ہے۔

ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے جس میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

ایشیا کپ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے والے شائقین کرکٹ کے پاسپورٹ پر ٹکٹس فراہمی کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ کو ایک پاسپورٹ پر صرف 2 ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے تاہم ایونٹ نے دیگر میچز کے لیے ایک پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹس حاصل کیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گزشتہ روز ایشیا کپ کے سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس صرف چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں