جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کریں گے، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے حل، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، وفاقی کابینہ کو ملک کو درپیش مسائل کا ادراک ہے، یقین ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا، معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً بلوچستان کے پاس بہترین معدنی ذخائر ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا، قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کرینگے،  پاکستان ایک زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانیں بولنے والے شہریوں کا ملک ہے، ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کیا جائیگا، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کی جائیگی، مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے۔

انوارالحق نے مزید کہا کہ وزرا سے امید ہے اپنی اپنی وزارتوں میں بہترین کام کرینگے، 9 مئی کے واقعات سے مایوسی ہوئی، 9 مئی واقع کی مذمت کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم کام کر کے دکھائیں گے، ہم اقلیتوں کی حفاظت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں