منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سانپ کا ڈسا نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوہلو: سانپ کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان بلوچستان کے ضلع کوہلو کے سرکاری اسپتال میں اینٹی اسنیک ویکسین نہ ہونے کے سبب جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے حملے میں زندگی کی بازی ہارنے والے نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، لواحقین نے کہا کہ ان لوگوں کی نظر میں انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے کہا کہ اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کو بھی ایم ایس کے گھر سے لایا گیا۔

سٹی تھانہ کوہلو میں جاں بحق نوجوان کے والد نے اسپتال کے عملے کے خلاف رپورٹ درج کرادی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں