جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پالتو کتوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پالتو کتوں کی لڑائی میں گولیاں چل جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہر اندور میں 28 سالہ نوجوان راہول چہل قدمی کیلیے نکلا تو راستے میں اس کے اور پڑوسی راجپال کے پالتو کتے آپس میں لڑ پڑے جس پر ملزم سیخ پا ہوگیا۔

راجپال نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے۔ ملزم نے پہلے مقتول سے جھگڑا کیا اور پھر گھر کی بالکنی سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راہول اور 35 سالہ ومل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزم راجپال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں