پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی انٹری مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ون ڈے سیریز کے میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22، دوسرا 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 26 اگست کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
The ENTRY is FREE! 🤩
Cricket fans and spectators in Hambantota and Colombo are permitted to enjoy free entry to the stadiums to watch the #SuperColaCup #AFGvPAK three-match ODI series 2023, powered by Marhaba Auctions. 👍🏏#AfghanAtalan | #AFGvPAK | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/galbJUwXYz
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 18, 2023
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کل سے ہمبنٹوٹا میں پریکٹس کرے گا، کلین سوئپ کی صورت میں قومی ٹیم پھر ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک چار ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔