ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کو معلوم ہے الیکشن کی تاریخ صدردیں گے، سربراہ پلڈاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ آئین کی بالکل واضح ہدایت ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں، الیکشن کمیشن کو معلوم ہے کہ الیکشن کی تاریخ صدردیں گے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کسی بھی پارٹی نے 90 دن سے متعلق مشاورت کی ہو، میری دانست میں الیکشن کمیشن کو معلوم ہے کہ الیکشن کی تاریخ صدردیں گے، صدر الیکشن کی تاریخ دیتے ہیں الیکشن کمیشن اس کی بائنڈنگ کرے گا۔

احمد بلال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا، خرم دستگیر 90 دن کے اندر الیکشن جب کہ رانا ثنا فروری کی بات کرتے ہیں، آئین کی بالکل واضح ہدایت ہےکہ 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پی پی میں بھی 90 دن کے اندر الیکشن سے متعلق رائے مختلف ہے، پہلے سمجھنا چاہیے کہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کیا اس وقت ضروری ہے، پی پی کی جانب سے سی سی آئی میں نئی مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے میں ووٹ دیا۔

سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ پی پی سمجھتی ہے کہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیاں ضروری ہیں تو ووٹ دینا درست تھا، الیکشن کے لیے حلقہ بندیاں ضروری ہیں تو پھر پی پی کا سی سی آئی میں ووٹ غلط تھا،

احمد بلال نے کہا کہ سپریم کورٹ پر منحصر ہے کہ وہ اب آئین کی کیسےتشریح کرتی ہے، آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے، نگراں وزیراعظم کی جانب سے ایڈوائس دی جائے گی اور صدر دستخط کریں گے

سربراہ پلڈاٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ پرآئین کو ترجیح ہے اور آئینی طور پر صدرالیکشن کی تاریخ دیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی فائنل رپورٹ آجائے گی۔

حلقہ بندیوں کے بعد لوگ عدالتوں میں جائیں گے تو شیڈول متاثر نہیں ہوگا، فروری سے بھی آگے الیکشن جاتے ہیں تو بہانے کچھ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں