ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

اب ایئرکنڈیشن کے بجائے یہ پینٹ خریدنے کی تیاری کرلیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ایئرکنڈیشن کے بجائے اب پینٹ آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھے گا، امریکی سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو اے سی کی ضرورت کو ختم کردے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو کسی کمرے کی دیورار پر لگایا جائے تو وہ اس کمرے کو گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رکھے گا۔

یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کا متبادل ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں میں بھی نمایاں کمی لانے کا سبب بنے گا۔

جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں اس حوالے سے ایک تحقیق شائع ہوئی ہے جس کے مطابق یہ پینٹ دنیا بھر میں زہریلی گیسوں کا اخراج کرنے والے اہم ذرائع ایئر کنڈیشن اور ہیٹنگ (heating) کا متبادل ثابت ہوگا۔

دنیا بھر میں توانائی کا 13 فیصد حصہ ایئرکنڈیشن اور ہیٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ دونوں زہریلی گیسوں کا 11 فیصد حصہ خارج کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پینٹ متعدد رنگوں میں دستیاب ہوگا جب کہ نئے پینٹ کے استعمال سے گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی اور توانائی کا خرچ 21 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

سائنسدانوں نے پینٹ کی آزمائش کے لیے ایسا مصنوعی گرم ماحول تیار کیا ہے جس کا امریکا میں موجود عمارات کو سامنا رہتا ہے، عمارت کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اسے باہری دیواروں اور چھت پر استعمال کرنا ہوگا۔

محققین نے بتایا کہ مذکورہ پینٹ 80 فیصد انفرا ریڈ روشنی کو منعکس کرے گا، یہ پینٹ سورج کی انفرا ریڈ شعاعوں واپس منعکس کر دے گا، جس سے دیوار حرارت جذب نہیں کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں