ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا اور جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو بڑی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

سیول : جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں، شمالی امریکا نے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا ہے، امریکی افواج کا خلائی یونٹ کوریا بھی مشقوں میں حصہ لے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی دھمکی کے بعد یو ایف ایس نامی ان عسکری مشقوں کا مقصد سیمولیشن، مشترکہ متحارب صلاحیتوں کی تربیت اور سول دفاعی مشقوں کا ادراک کرنا ہے۔

مذکورہ مشقوں میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، برطانیہ، یونان، اٹلی، نیوزی لینڈ، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت جنوبی کوریا میں متعین اقوام متحدہ کی فوج بھی شامل ہے جن میں ایف-35 اے، ایف15کے اور ایف اے 50قسم کے بیس جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلز کو بھی نشانہ بناچکے ہیں۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان شمالی کوریا کے حوالے سے حالات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی جاسوسی ایجنسی نے گزشتہ جمعرات کو قانون سازوں کو بتایا کہ پیانگ یانگ مختلف اشتعال انگیزی کی تیاری کر رہا ہے جس میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے جو مشق کے ساتھ موافق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں