جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے والا ڈرون تیار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون کی رونمائی کر دی۔

ایران نے ایک نئے ڈرون کی نقاب کشائی کی ہے جو اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے لاجسٹکس نے یومِ دفاع کے موقع پر نمائش اور تقریبات کے میں محجر-10 ڈرون کی نقاب کشائی کی۔ صدر ابراہیم رئیسی اور فوج اور پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

بغیر پائلٹ کے حملہ آور طیارے، جو کہ امریکہ کے تیار کردہ MQ-9 ریپر سے مشابہت رکھتے ہیں کو نامعلوم فضائی پٹی سے اڑان بھرتے اور اڑتے ہوئے ویڈیوز میں بھی دکھایا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ مختلف قسم کے بم اور اینٹی ریڈار آلات لے جانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون 7,000 میٹر (4,350 فٹ) کی بلندی پر 2,000 کلومیٹر (1,242 میل) تک بغیر رکے سفر کر سکتا ہے یعنی یہ اسرائیل تک پہنچ سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے منگل کے روز Mohajer-10 کا ایک پوسٹر بھی شائع کیا، جس میں اسے بادلوں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اسرائیل میں ڈیمونا جوہری تنصیبات کو دیکھ رہا ہے، اس کے اوپر فارسی اور عبرانی میں لکھا گیا ہے "پتھر کے زمانے میں سفر کرنے کے لیے تیار رہو”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں