اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

خوفناک ویڈیو: سڑک کنارے فٹ پاتھ میں دبا زندہ مگرمچھوں کا پورا خاندان نکل آیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سڑک کنارے فٹ پاتھ میں دبے زندہ مگرمچھوں کا پورا خاندان نکل آیا جس کے باعث علاقے میں خوف پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر معمولی نوعیت کا یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا ہے جس میں فٹ پاتھ کے اندر سے ایک دو نہیں بلکہ تین زندہ سالم مگرمچھ نکل آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’اینیمل آراؤنڈ دی گلوب‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل مگر مچھوں کی یہ ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کی ہے جہاں شہری فٹ پاتھ کی کھدائی کر کے اس کے نیچے دبے تین مگرمچھوں کو باہر نکال رہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک بڑا مگرمچھ زمین سے نکل رہا ہے جس کو ریسکیو کرنے والے افراد اسے قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اتنے میں اس کے نیچے سے دو مزید مگر مچھ نکل کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں بعد ازاں پکڑ لیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کو اکثر فٹ پاتھ کے پاس سے عجیب وغریب آوازیں سنائی دیتی تھیں پھر اچانک اس جگہ شگاف پڑنا شروع ہوگیا تھا جس کے بعد شہریوں نے مارے تجسس کے جب وہاں کھدائی کی تو زمین کے اندر سے ایک دو نہیں بلکہ تین زندہ مگر مچھ اچانک نمودار ہوئے جنہیں دیکھ اکثر حیران ہونے کے ساتھ خوفزدہ ہوگئے۔

مگرمچھ عام طور پر میٹھے پانی کے آس پاس جیسے ندیوں، جھیلوں اور گیلے علاقوں میں رہتے ہیں لیکن اس طرح سے شہری ماحول میں زمین کے نیچے سے مگر مچھوں کا زندہ دریافت ہونا ایک نایاب اور غیر متوقع مثال ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین سے نکلنے والے ان مگر مچھوں کو نہایت ہی احتیاط اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کر کے وائلڈ لائف افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں