منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

فروری میں انتخابات نہ ہوئے تو پھر خاموش آمریت ہوگی، ترجمان پی ڈی ایم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ فروری میں انتخابات نہ ہوئےتوپھر خاموش آمریت ہوگی اور ایسے عمل پر سیاسی جماعتیں انتخابات کے لیے تحریک چلانے پرمجبورہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کہا کہ فروری میں انتخابات نہ ہوئے تو پھر خاموش آمریت ہوگی اور آئین سےماورا عمل کو دوام دینےکی کوشش نیک نیتی نہیں ہوگی۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ایسے عمل پر سیاسی جماعتیں انتخابات کے لیے تحریک چلانے پرمجبورہوں گی،مجھےنظرآرہا ہےاورمحسوس کررہا ہوں کہ یہ مجبوری سیاستدانوں پر آئےگی، اس تحریک کے لیے تمام جماعتوں کی وحدت کا نقطہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

- Advertisement -

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ ایک دن یہ سارے سیاستدان کہیں گے، الیکشن الیکشن الیکشن اور ایک دن آئےگا جو نعرہ پی ٹی آئی چیئرمین کاہےوہی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

مستقبل میں بننے والی حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جوبھی حکومت بنےگی وہ فضل الرحمان اورجےیوآئی کےبغیرنہیں بن سکتی اور اگر جے یو آئی کے بغیرحکومت بنی یا بنائی گئی تو وہ چل نہیں سکےگی۔

ںگران کابینہ کے قیام کے حوالے سے حافظ حمداللہ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں دیکھ رہا ہوں کس طرح نگراں کابینہ بنائی جارہی ہے، اگر سالے، بھتیجے، بھائی اور رشتے دار وزیر بنانے ہیں توپھر یہ کمپنی نہیں چلےگی، یہ تونگران حکومت نہیں بلکہ گھریلو سیاست ہے، اس ماحول میں صاف شفاف انتخابات ہونا ناممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں