اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات ہیں، وزیرِاعظم نواز شریف اور زرداری چھ چھ باریاں لے چکے ہیں اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نواز شریف اور زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے آپس میں بندر بانٹ کی ہوئی ہے، ن لیگ کے دہشتگردوں سے تعلقات ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں، چھ چھ بار صوبوں میں باریاں لینے والوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا، تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، نیا پاکستان بنا کر رہیں گے۔