جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شہد کی مکھیوں کے ڈنک نے خاتون کو جوڑوں کے درد سے نجات دلادی

اشتہار

حیرت انگیز

شہد مکھیوں کے شہد کے فوائد تو آپ نے سنے ہی ہوں گے مگر شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے ایک سعودی خاتون کو جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون صالحہ الالمعی جوکہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کے فرائض سر انجام دیتی ہیں، کا کہنا ہے کہ ’انہیں شہد کی مکھیوں کے ڈنک کے باعث جوڑوں کے درد (روماٹیزم) سے نجات مل گئی ہے‘۔

سعودی خاتون کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ’وزارت ماحولیات و زراعت و پانی کے ماتحت ادارے سے ٹریننگ کورس کیا ہے‘۔جس میں بتایا گیا تھا کہ شہد کی مکھیوں سے کس طرح نمٹا جاتا ہے اور کیسے شہد کی مکھیوں سے زیادہ پیداوار لی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

صالحہ الالمعی کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ شہد کے چھتے کے ہنر سے واقف نہیں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ مشکل کام ہے۔ ایسا نہیں ہے۔یہ کام آسانی سے انجام دیا جاسکتا ہے۔ اہم شرط یہ ہے کہ شہد کی مکھیوں سے الرجک نہ ہوں‘۔

صالحہ الالمعی کا کہنا تھا کہ ’وزارت ماحولیات و زراعت میں کورس کے دوران روماٹیزم کے مرض میں مبتلا تھی۔ ٹریننگ کورس کی انچارج نے شہد کی مکھی کے ڈنک سے میرا علاج کیا‘ اور صحت یاب ہوئی۔

خاتون نے کہا کہ ’ان کے شوہر شہد کے چھتوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ٹریننگ کورس کرنے کے بعد کاروبار میں شامل ہوگئی، عسیر کے جنگلات میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں