بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دوسرا ون ڈے، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے سنچری بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

ہمبنٹوٹا: پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز نے سنچری بنا ڈالی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے 36.4 اوورز میں بغیر کسی کے نقصان کے 201 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 122 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بیٹر نے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی ہے۔

دوسرے اوپنر ابراہیم زردان نے بھی رحمان اللہ گرباز کا خوب ساتھ دیا اور وہ 75 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں