نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا اس پر انتخابات کرائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت میں وزیراطلاعات کے عہدے پر فائز مرتضیٰ سولنگی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لیے جو تاریخ دی جائے گی اس پر ہی عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے، الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں،
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آرٹیکل 218(3) کے تحت انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے، آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے، معاشی بہتری کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگراں وزیرِخزانہ چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گی۔