بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارتی سنیما کی اب تک فلاپ ترین فلم کونسی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے بڑے سپراسٹارز میں سے ایک بربھاس ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے، ان کی فلم ’آدی پروش‘ بھارتی سنیما کی تاریخ کی اب تک کی فلاپ ترین فلم قرار پائی ہے۔

بھارت میں ایک نہیں کئی فلمی صنعت موجود ہیں جس میں بالی وڈ کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا انڈسٹری سال بھر میں سیکڑوں فلمیں بناتی ہیں، جس میں سے کچھ سپر ہٹ تو کچھ سپر فلاپ ثابت ہوتی ہیں، تاہم بھارتی فلم ’آدی پروش‘ نے پروڈیوسرز کو 225 کروڑ کا ٹیکہ لگایا۔

ہندوستانی سنیما کی فلاپ ترین فلم کا اعزاز معروف اداکار پربھاس کی چند ماہ پہلے ریلیز ہونے والے کے حصے میں آگیا ہے جس میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے حقیقتاً پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہوئے 550 سے 600 کروڑ روپے تک لگا دیے۔

- Advertisement -

بھارتی سنیما کی اس سب سے بڑی فلاپ فلم کی وجہ سے فلم میکرز کو 225 کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

’آدی پروش‘ نامی دیومالائی فلم نے بھارت میں 288 کروڑ روپے تو کما لیے مگر بیرون ملک اس کی کارکردگی ٹھپ رہی او فلم صرف35 سے 38 کروڑ روپے ہی کما پائی، مجموعی طور پر دنیا بھر سے تقریباً 325 کروڑ روپے کما کر بھی فلم کے پروڈیوسرز کو سوا دو سو کروڑ روپے کی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

فلم انڈسٹری میں اکثر مہنگی فلمیں بنانا ایک خطرناک سودا ہوتا ہے کیوں کہ اس کی لاگت کی وصولی کافی مشکل ہوتی ہے، کئی مہنگی ترین ہندوستانی فلمیں باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسی سال بڑے پردے کی زینت بننے والی برہمسترا نے دنیا بھر سے 400 کروڑ روپے کمائے لیکن فلم کا بجٹ بھی اسی رقم کے آس پاس تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں