اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں کئی ’’چندریان‘‘ پیدا ہو گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کا خلائی مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر چکا ہے اس تاریخی موقع پر انڈیا میں پیدا ہونے والے کئی بچوں کے نام چندریان رکھے گئے ہیں۔

بھارت کے خلائی مشن چندریان 3 نے گزشتہ بدھ کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی جس کے ساتھ ہی وہ چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ اس تاریخ موقع پر بھارت بھر میں سینکڑوں بچوں کی ولادت بھی ہوئی۔

اس کامیابی سے مسرور کئی والدین نے اس کو ہمیشہ کے لیے یادگار بناتے ہوئے اپنے بچوں کے نام چندریان رکھ دیے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیشہ میں جنم لینے والے تین بچوں کے نام چندریان کے نام پر رکھے گئے جن کی پیدائش گزشتہ شام ہوئی تھی۔

چندریان 3 کو لینڈنگ سے قبل چاند پر کیا نظر آیا؟ نا قابل فراموش ویڈیو

ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی بعض والدین نے چندریان مشن کی کامیابی کے وقت یا اس کے نزدیکی اوقات میں پیدا ہونے والے اپنے بچوں کے نام چندرایان رکھے۔ زیادہ تر نومولود لڑکوں کے نام چند ریان رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چندریان ہندی زبان کا لفظ ہے جس کے اردو میں معنی چاند گاڑی کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں