لاہور میں پولیس اہلکار نے چائے ناشتہ دیر سے لانے پر ہوٹل ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ نصیر آباد چوکی فردوس مارکیٹ کے قریب پولیس اہلکار نے ناشتہ دیر سے لانے پر ہوٹل ملازم فرمان پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
پولیس اہلکار ذوالفقار شاہ نے ملازم کو تھپڑ مارے اور کھینچتا ہوا اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس اہلکار ناشتہ کرنے کے لیے ہوٹل پر آیا تھا جب ملازم کو ناشتہ دینے میں دیر ہوئی تو اہلکار نے ملازم پر تشدد کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہوٹل ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
چائے ناشتہ دیر سے کیوں لائے؟، پولیس اہلکار کا ہوٹل ملازم پر تشدد#ARYNews pic.twitter.com/YvftjcBsV5
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 25, 2023
ہوٹل ملازم کے بازو، کندھے اور کان پر چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ 155 سی کے تحت درج کیا ہے جس کا مطلب کار سرکار مداخلت ہے جبکہ پولیس اہلکار نے جو تشدد کیا اس کی کوئی دفعات مقدمے میں شامل نہیں کی گئی ہے۔