بہاولپور: مہنگی سرکاری گاڑیوں کا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بڑے سرکاری افسر کا بیٹا سینکڑوں ویڈیوز بنا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے پیسوں سے خریدی گئی مہنگی سرکاری گاڑیوں کو ٹک ٹک ویڈیوز بنانے اور اپنے فالورز بڑھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر کا بیٹا اس کام میں ملوث ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر کا بیٹا متعدد سرکاری گاڑیوں پر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے۔
محکمہ آبپاشی سے تعلق رکھنے والے بڑے افسرکا بیٹا نہ صرف سرکاری گاڑیوں میں سینکڑوں ٹک ٹاک ویڈیوزبنا چکا ہے بلکہ انھیں دھڑلے سے اپ لوڈ بھی کررہا ہے۔
اعلیٰ افسر کا بیٹا سرکاری گاڑیوں پر کرتب دکھا کرویڈیوز بناتا ہے پھر ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراپ لوڈ کرتا ہے۔