ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے بیوی کو سنبھالنے کا مشورہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
شاہ رخ خان اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کیلیے ہر ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ انہوں نے 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ سے قبل مداحوں سے گفتگو کی۔
ایک مداح نے ان سے کہا کہ میں نے جوان دیکھنے کیلیے اہلیہ کے ساتھ پلان بنایا ہے لیکن وہ ہر بار دیر کروا دیتی ہیں، فلم ‘پٹھان‘ کے وقت بھی دیر کروا دی تھی، آپ کچھ مشورے دیں تاکہ ’جوان‘ دیکھنے کیلیے وقت پر پہنچ پاؤں۔
شاہ رخ خان کی جانب سے اس سوال کا جواب خاصا دلچسپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’براہ مہربانی اب مجھ سے بیویوں کے مسائل سے متعلق مزید سوالات نہ کریں۔‘
اداکار نے کہا کہ مجھ سے میری بیوی نہیں سنبھل رہی اور تم اپنے مسائل بھی مجھ ڈال رہے ہو۔ انہوں نے تمام بیویوں سے درخواست کی کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ’جوان‘ دینے جائیں۔
اس سے قبل ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ کے گھر بجلی کا کتنا بل آتا ہے؟ سُپر اسٹار کا جواب بالکل حیران کر دینے والا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اُسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘
Humare ghar me pyaar ka noor phaila hua hai. Ussi se Roshini hoti hai….bill nahi aata. #Jawan https://t.co/WFEUKIZKrb
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 10, 2023
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔
فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔