پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

تماشہ ٹو میں کون جیت سکتا ہے؟ ندا فردوس نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ ندا فردوس کا کہنا ہے کہ رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ فیضان شیخ یا جنید جمشید نیازی جیت سکتے ہیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ ندا فردوس نے شرکت کی اور تماشہ ٹو میں شرکت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ تماشہ ٹو میں ہمارا پہلا ٹاسک تھا جس میں کھانا نہیں مل رہا تھا، سو نہیں سکتے تھے، میں ہر روز کسی سے لڑ نہیں سکتی اس لیے دو دن لڑائی کے بعد خاموش ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

ندا فردوس نے کہا کہ ’اگر آپ انسان اچھے نہیں ہیں تو کامیابی کسی کام کی نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ رئیلٹی شو تماشہ ٹو میں بہت زیادہ لڑائیاں ہورہی تھیں، گھر کا ماحول کافی بدل گیا تھا اور مجھے اس طرح لڑائی جھگڑے کی عادت نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’گھر میں کوئی بھی میرا ہمدرد نہیں تھا دو تین لوگ نیوٹرل تھے باقی سارے ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے ابھی بھی ایسے ہی ہے، کل عمر اور نیہا کی بھی لڑائی ہوگئی۔

ندا فردوس نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فیضان شیخ، جنید جمشید نیازی تماشہ ٹو جیت سکتے ہیں، فیضان بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔

اچانک شادی سے متعلق سوال پر ندا نے کہا کہ ’لڑکا اچھا تھا میں نے کہا فوراً سے نکاح کرلیا جائے، شوہر ڈاکٹر ہیں، میں اسکن ٹریٹمنٹ کے لیے گئی تھی، میری گاڑی چوری ہوگئی تھی ان دنوں گاڑی نہیں تھی انہوں نے مجھے گھر چھوڑا پھر وہ مجھے دل دے بیٹھے۔

ندا فردوس نے بتایا کہ شاہ زمان یہ کہتے ہیں کہ میں چھوڑنے کے لیے گیا اور واپس ہی نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں