ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

قومی ٹیم ایشیا کپ کے لیے ملتان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کو کلین سوئپ کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے کولمبو سے ملتان پہنچ گئی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے اور عالمی نمبر ایک ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئی۔

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ملتان پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ہوٹل پہنچنے پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو روایتی سرائیکی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

ایشیا کپ کا آغاز بدھ 30 اگست سے ہو رہا ہے جہاں میزبان پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، مہمان ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

اس میچ کے بعد دونوں ٹیمیں سری لنکا روانہ ہوں گی جہاں اتوار 2 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں دو مراحل میں کھیلا جا رہا ہے جس کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، افغانستان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں