منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

کیا مودی چاند پر مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھارتی وزیراعظم نریندرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاند پر بھی مسلمانوں کا داخلہ بند کردیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی خلائی ادارے (اسرو) کا مشن چندریان چاند پر اُتر چکا ہے، لیکن ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا۔

ترنمول کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ مہوا موئترا نےٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’چاند پر فلیٹ بنانے کے بعد نریندرا مودی وہاں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے، وہاں صرف ویجیٹیرین (سبزی خور) افراد کو ہی رہائش کی اجازت ہوگی۔‘‘

لوک سبھا کی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ہمیں بی جے پی کو یاد دلانا ہوگا کہ چاند پر چندریان مشن اترا ہے، نریندر مودی نہیں اترے، نہ ہی بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے چندریان کی تحقیق میں کوئی حصہ لیا ہے۔

انھوں نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیراعظم اڈانی کو خصوصی ٹھیکہ دے کر چاند پر فلیٹ بنوائیں گے، ویسے بھی انھوں نے چاند کے کچھ حصے کا نام بھارتی پرچم کے نام پر ترنگا اور شیو شکتی رکھا ہے۔

مہوا موئترا کا کہنا تھا کہ 2024 کے انتخابات کے لیے اسرو بی جے پی کا آلہ ہوگا، ابھی سے قوم پرستانہ جنون کو ہوا دی جارہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مودی خود چاند پر اترے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں