کراچی کے علاقے شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر سڑک پر آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر ٹہلتا ہوا آیا اور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیر ایک گاڑی کے نیچے چھپ گیا ہے۔
کراچی: عائشہ باوانی کالج کے قریب شارع فیصل پر شیر آگیا#ARYNews pic.twitter.com/PnLDF8Wt2n
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 29, 2023
صدر پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ شیر کے مالک سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک سے کہا ہے شیر کو قابو کریں، شیر کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کا کہنا ہے کہ پولیس بھی وائلڈ لائف کی ٹیم کے ساتھ موجود ہے، تحقیقات کی جائیں گی کہ شیر کیسے سڑک پر آیا ہے۔
ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ شیر کے مالک کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ شیر بیمار تھا علاج کے لیے لے کر جارہے تھے۔