منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

’’چندریان 3‘‘ ڈیزائن کرنے کا دعوے دار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے چاند پر لینڈنگ کرنے والے خلائی مشن چندریان 3 کو ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے میں سورت پولیس نے متل تری ویدی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر خود کو سائنسدان ہونے اور چندریان 3 کو ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنے کا الزام ہے۔

گرفتار ملزم متل تری ویدی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں اپنا تعارف بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے ’’اسرو‘‘ کے سائنسدان کے طور پر کرایا اور یہ دعویٰ کیا تھا چاند پر پہنچنے والے مشن چندریان تھری میں استعمال ہونے والی چاند گاڑی کو اس نے ڈیزائن کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق متل ویدی کے خلاف شکایت موصول ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا جب کہ اس نے اپنا تعارف اسرو کے اسسٹنٹ چیئرمین کے طور پر کرایا اور اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے جعلی لیٹر کا استعمال کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفصیلی تفتیش کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ اسرو سے کوئی تعلق کا دعویٰ جھوٹا ہے جب کہ چندریان تھری مشن بھی اس کا ڈیزائن نہیں ہے۔

اندرا گاندھی چاند پر گئی تھیں! بھارتی سیاستدان کا حیران کن دعویٰ

واضح رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریان 3 نے 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی اور تب سے ہی پڑوسی ملک میں اس سے جڑی عجیب وغریب خبریں مسلسل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں