منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ذریعے این آر او ڈیل میں مصروف ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی فوٹیج ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ذریعے این آر او ڈیل میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ ذمہ داری کیساتھ موقف دیا ، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی فوٹیج ہے، دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ملک و شخصیت کا نام بھی بتادیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے، چیرمین پی ٹی آئی پہلے ہی کئی ممالک سے تعلقات خراب کر چکےہیں۔

- Advertisement -

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی وہ ڈیموکریٹ نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ذریعے این آر او ڈیل میں مصروف ہے لیکن وہ چیئرمین پی ٹی آئی رعایت کا مستحق نہیں ،ہر سوال کاجواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت قوم کے سامنے آچکی ، پہلے ہی کہا تھا یہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے ، آج ملک کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے سپورٹرز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں