اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک نے ٹمبرمارکیٹ، اطراف کی بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

کےالیکٹرک کی جانب سے ایم کیو ایم اور تاجروں کے وفد کو ٹمبرمارکیٹ اور اطراف کی بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد ٹمبر مارکیٹ کراچی کے تاجروں کے ہمراہ کےالیکٹرک کے آفس پہنچا تھا، وفد میں ارشد وہرہ، خالد سلطان سمیت دیگر ارکان شامل تھے جب کہ تاجروں کے وفد میں جمیل پراچہ اور شرجیل گوپلانی سمیت ٹمبر مارکیٹ کے تاجر شریک تھے۔

ایم کیوایم اور تاجروں کے وفد کی کےالیکٹرک حکام سے بجلی کے مسائل پربات چیت ہوئی جس کے بعد کےالیکٹرک نے ایم کیوایم کو ٹمبرمارکیٹ اور اطراف کی بجلی بحال کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

- Advertisement -

ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ احتجاج زائد بلوں پر ہے یکم ستمبر کی ہڑتال میں تاجروں کے ساتھ ہیں، شرجیل گوپلانی کی ایف آئی آرختم کی جائے اور بجلی بحال کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ کےالیکٹرک سے بات چیت ہوگئی ہے کل سے منقطع بجلی بحال ہوجائے گی، تاجربرادری بجلی چوری پر کسی کے ساتھ نہیں ہے۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ اصل مسئلہ لوڈشیڈنگ کا ہے کل بجلی بحال کردی جائےگی، ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست میں پیشرفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ زائد بلوں میں اضافہ کے الیکٹرک کا نہیں نیپرا اور حکومت کا ہے، یکم ستمبر کو مہنگائی کے خلاف ہڑتال کریں گے، ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں جس نے پہلے ہی معاملات طے کر لیے تھے، ہم صرف یہاں چائے پینے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں