جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 7 مقدمات میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

وکیل درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے ہیں، ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا ہے، درخواست گزار جیل میں ہونے کے باعث انسداد دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر ان کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کردیا ہے، اس فیصلے سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو مسترد کرنے کے 11 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں