اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ایران نے میزائل پروگرام کیخلاف اسرائیلی سازش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیل کی تخریب کاری کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام کو ناقص غیرملکی پرزوں کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو ہتھیاروں کے استعمال سے پہلے ہی پھٹ سکتے تھے انہیں نقصان پہنچا سکتے تھے یا تباہ کر سکتے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کے اس الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے حالانکہ یہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کی طرف سے ایران کو نشانہ بنانے کی برسوں سے جاری کوششوں کے دوران لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان پرزوں کو ایران کے ڈرونز کے وسیع ہتھیاروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں استعمال سے اہمیت کا حامل ہے۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں مبینہ اسرائیلی کارروائی کو ایران نے "تخریب کاری کی سب سے بڑی کوششوں میں سے ایک” قرار دیا ہے۔

اس نے اسرائیلی موساد کے ایجنٹوں پر ناقص پرزوں کی سپلائی کا الزام لگایا جسے رپورٹ میں کم قیمت والے "کنیکٹرز” کے طور پر بیان کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کی طرف سے نشر ہونے والی فوٹیج میں مبینہ پرزوں کو دکھایا گیا جن میں سے کچھ ہوا میں اُٹھ رہے تھے جیسے کوئی دھماکا خیز مواد سے متاثر ہوا ہو۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ افواج اور انٹیلی جنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی تخریب کاری کی سازش کو بےنقاب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں