منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جڑانوالہ میں بحالی کا کام تیزی سے جاری، مسیحی برادری کا اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ میں گرجہ گھروں سمیت متاثرہ رہائشی عمارتوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کے بجلی اورگیس کے کنکیشنز بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متعدد متاثرہ مسیحی خاندانوں میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسیحی برادری نے بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت، انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں گرجا گھروں کی مرمت اور بحالی ایک احسن اقدام ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اورہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہے۔

- Advertisement -

مسیحی برادری کے مطابق مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے سے جھگڑنے کی بجائے متحد ہو کر اصل دشمن کوشکست دینی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنامثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ساتھ امن اور اتحاد سے رہتے ہیں یہی بات دشمن کو کھٹکتی ہے، پاکستان کے اتحاد کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں