جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ سے قبل ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پالی کیلے کے میدان میں قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف تھے اس وقت ویرات کوہلی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہنسی مذاق کیا اور حارث رؤف کو گلے سے بھی لگایا۔

شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اُن سے ملاقات کی، کچھ ہنسی مذاق بھی ہوا، میدان میں پریکٹس کے دوران کوہلی کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نظر آگئے، کوہلی اُن کے پاس گئے، گلے ملے، خیریت دریافت کی اور میچ کے لیے اُنہیں گُڈ لک کہا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پُر اعتماد، کھلاڑی پُرجوش اور فینز بھی ہیں تیار ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان نیپال کے خلاف میچ جیت چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں