کراچی پریس کلب کے باہر مشتعل شہری نے اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگادی، اس نے یہ اقدام پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری نے فرئیر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی موٹرسائیکل کو نذر آتش کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے موٹرسائیکل کو آگ لگانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ شہری کا کچھ دیر قبل کینٹ اسٹیشن کے قریب کسی سے جھگڑا ہوا تھا، شہری نےون فائیو پر پولیس کو کال کرکے بلوا لیا تھا۔
شہری نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ون فائیو کے پولیس اہلکاروں نے موقع پر مجھے ہی تشدد کا نشانہ بنایا، ون فائیو پولیس کے اہلکار کہہ رہے تھے کہ میں نشے میں ہوں۔
اس کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے مجھ سے رقم اور موٹر سائیکل کے کاغذات چھینے، فرئیر پولیس موقع پرپہنچی اور اہلکاروں نے موبائل فون وغیرہ چھین لیا۔
فرئیر تھانے پہنچنے پر بھی شنوائی نہ ہوئی تو شہری مشتعل ہوا اور اپنی موٹرسائیکل جلادی، موٹر سائیکل کو آگ لگانے والا شہری آن لائن بائیک سروس رائڈر ہے