کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے ہوگئی۔
- Advertisement -
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1940 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2915 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی تھی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر اضافے سے 1945 ڈالر کا ہوگیا تھا۔