اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’کرینہ کپور کو فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے نکالا گیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’کہو نا پیار ہے‘ چھوڑی نہیں تھی بلکہ انہیں فلم سے نکالا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ریتھک روشن نے فلم کہو نا پیار کے ذریعے بیٹے ریتھک روشن کا ڈیبیو کروایا تھا اور کہا جاتا ہے کہ ہیروئن کے کردار کے لیے پہلے کرینہ کپور کو آفر دی گئی تھی لیکن انہوں نے اداکاری سے انکار کردیا تھا۔

تاہم ایک انٹرویو میں غدر ٹو کی اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور نے فلم سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ راکیش روشن نے انہیں فلم سے نکال دیا تھا کیوں کہ ان کے درمیان ہم آہنگی نہیں تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلمساز راکیش روشن نے انہیں ایک شادی میں دیکھا تھا اس لئے فلم کے مرکزی کردار کیلئے انہیں آفر دی گئی۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر کامیابی کے نئے سنگ میل قائم کررہی ہے اور اس کا بزنس 500 کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری طرف کرینہ کپور نیٹ فلکس تھرلر ’جانِ جان‘ کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کی طرف سے اب تک امیشا پٹیل کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں