21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تاریخی معرکہ سر کرتے ہوئے پہلی بار کسی سیریز میں جنوبی افریقی خواتین کو وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ بھی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز تین صفر سے جیت لی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کیا ہے۔

تیسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنزسے جنوبی افریقہ کو شکست دی، جنوبی افریقی کھلاڑی لاورا ولوارٹ نے 72 رنز کی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکیں۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے چار اوورز کا کوٹا پورا کرتے ہوئے بالترتیب 16 اور 25 رنز دے کر 2،2 وکٹوں کا بٹوارہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے، سدرہ امین 39، کپتان ندا ڈار 36 اور بسمہ معروف 39 رنز بنا کر نمایا رہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی طرف سے ٹومی سیکھوکھونے نے 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں