لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔