بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے کہا گیا کہ کمپنی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، ریکوڈک میں دنیا کے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر ہوسکتے ہیں۔
بیرک گولڈ پاکستان میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند#ARYNews pic.twitter.com/9MOdq1tbwq
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 6, 2023
اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ پاکستان میں واحد بڑی نجی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، ریکوڈک سے تانبے کے بڑے ذخائر حاصل ہوسکتے ہیں، تانبے توانائی کی ٹرانسمیشن میں سب سے اہم ذریعہ ہے۔
بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بسٹو نے کہا کہ ریکوڈک پر 2028 میں کان کنی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا ہے جبکہ ریکوڈک میں سعودی حکومت بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔