اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کینیا نے بڑا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند ماہ میں تمام ملکوں کو ویزہ کی چھوٹے دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے دارالحکومت نیروبی میں افریقی موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے ان کا ملک پوری انسانیت کا گھر ہے اور آنے والے چند ماہ میں ہم تمام ممالک کے لیے ویزا ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ولیم روٹو کا کہنا تھا کہ کینیا نے انسانیت کی پہلی بستیوں کی میزبانی کی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں آنے والوں سے ویزا مانگنا درست نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روٹو نے گزشتہ سال کینیا کی صدارت سنبھالی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی ممالک کے ویزے ختم کر دیے تھے جب کہ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام افریقیوں کو کینیا آنے کے لیے ویزے سے استثنیٰ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں