اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کیلئے سرمائے کی شرط 200 ملین سے بڑھا کر 500 ملین روپےکر دی گئی ہے۔ 500ملین تک سرمایہ کاری نہ کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس 3ماہ میں منسوخ کر دیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بی کیٹگری ایکسچینج کمپنیاں 3 ماہ میں تقاضے پورے کر کے اےکیٹگری میں شامل ہوں، بینک عوام کی غیرملکی زرمبادلہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ایکسچینج کمپنیاں بنائیں۔

- Advertisement -

مرکزی بینک نے ہدایت کی کہ ایکسچینج کمپنیاں ایک ماہ میں اسٹیٹ بینک سے این او سی حاصل کریں ایکسچینج کمپنیوں سے متعلق اصلاحات کا مقصد عوام کوخدمات کی بہتر فراہمی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں