کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے طاہر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ طاہر کو منشیات فروش گینگ وار کارندوں نے قتل کیا ہے۔
مقتول نوجوان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا اور تھانے کا گھیراؤ کرلیا، پولیس تھانے کے اندر محصور ہوکر رہ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقتول نے لواحقین کے احتجاج کے باعث علاقے میں شدید ہنگامہ آرائی ہے اور لوگوں کو خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
علاقے میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے تاہم مشتعل لوگوں کے آگے پولیس واپس لوٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید نفری کو موقع پر بھیجا گیا تاکہ مظاہرین سے مذاکرات کرکے علاقے کو کلیئر کروایا جاسکے۔