قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی بیٹے اذہان کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ گزارے گئے بہترین لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دورانِ ڈرائیونگ اپنے بیٹے اذہان سے کہہ رہے ہیں کہ منی راک آپ ایک چیز تو کر کے دکھائیں؟
– Mr. Mini ROCK… pic.twitter.com/2OfvrW17Oz
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) September 7, 2023
والد کی فرمائش پوری کرتے ہوئے بیٹا اپنی بھنووں کو حرکت دینے لگتا ہے جس پر شعیب ملک بہت خوش ہوتے ہیں۔
کچھ دن قبل بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے بیٹے کیساتھ کار میں بیٹھے تصاویر شیئر کیں تھیں جنہیں خوب پسند کیا گیا تھا ۔
– Boys will be boys ❤️ pic.twitter.com/W9KLoHJal2
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) September 4, 2023
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی جس سے ان کا بیٹا اذہان ہے۔ مگر اب گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے ہیں۔