آج ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا ہو رہا ہے قومی فاسٹ بولرز شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ٹرائیکا بھارتی بیٹنگ تہس نہس کرنے کو تیار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا ہو رہا ہے جس میں اصل مقابلہ بھارتی بیٹرز اور پاکستانی بولرز کا ہے۔ میچ میں قومی فاسٹ بولرز شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ٹرائیکا بھارتی بیٹنگ تہس نہس کرنے کو تیار ہے۔
ماضی میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر پر مشتمل پاکستانی فاسٹ بولنگ کا خطرناک ٹرائیکا دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ڈراتا تھا اور آج شاہین، نسیم اور حارث پر مشتمل ٹریو مخالف بلے بازوں پر دہشت بٹھا چکا ہے۔
وسیم کی سوئنگ کرتی تھی حریفوں کو پریشان تو آج بیٹرز کو سب سے زیادہ خوف شاہین شاہ کا ہوتا ہے جن کے لیے وکٹ لینا بائیں ہاتھ کا کمال ہے۔ شعیب اختر کی تھی پیس بلے بازوں کیلیے ڈراؤنا خواب تو اب حارث رؤف حریفوں کو ڈراتے ہیں اپنی رفتار سے جب کہ نوجوان نسیم کی سوئنگ اور سیم دلاتی ہے بورے والا ایکسپریس وقار یونس کی یاد۔
شاہین شاہ اگر اوپنرز کے لیے ہیں بڑا خطرہ تو نسیم شاہ بیٹرز پر قہر بن کر برستا ہے جب کہ درمیانی اوورز میںحارث رؤف کو رفتار سے مخالف کو شکار کرنا آتا ہے۔ 2 ستمبر کو ایشیا کپ کے ہی پاک بھارت بے نتیجہ میچ میں پوری بھارتی ٹیم کو ان تینوں فاسٹ بولرز نے ہی پویلین بھیج دیا تھا۔
ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
بھارتیوں کے لیے ماضی میں پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا کرنا مشکل تھا تو آج بھی وہ موجودہ بولنگ ٹرائیکا کی وجہ سے حال سے بے حال ہیں۔