منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

آج پاک بھارت ٹاکرا، بارش کتنی بار مداخلت کر سکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا بڑا میچ آج کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے محکمہ موسمیات نے آج 90 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث بے نتیجہ رہنے کے بعد شائقین کرکٹ نے یہ سوچ کر دل کو تسلی دے لی تھی کہ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور میں مدمقابل ہوں گی لیکن سری لنکن دارالحکومت مسلسل بارشوں کی زد میں ہے اور مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج 90 فیصد بارش کا امکان ہے۔ میچ کے دوران بارش کئی بار دخل اندازی کر سکتی ہے۔

موسم کے حالات بتانے والے امریکی ویب سائٹ نے آج صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کولمبو میں بارش کا 50 فیصد امکان ظاہر کیا ہے جب کہ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کا امکان 49 سے 66 فیصد ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق شام 7 بجے کے بعد بارش کا امکان مزید بڑھے گا اور 69 فیصد بارش ہونے کے چانسز ہیں۔

پاک بھارت میچ بارش کے باعث نہ کھیلے جانے یا نا مکمل رہنے پر اے سی سی نے کل (پیر) ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے میچ آج جہاں رکے گا کل وہیں سے اس کا آغاز ہوگا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

’بھارتیوں، بچ کے رہنا پاکستان سے‘

واضح رہے کہ سری لنکا کے ڈی جی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اے سی سی کو کولمبو کے موسم سے خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ میچز کو کہیں اور منتقل کر دیا جائے لیکن ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے میچز یہیں کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں