ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کس چیز میں مہارت حاصل کرنا مشکل ہے! عائزہ اعوان کی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی دلکشن اداکارہ عائزہ اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس میں کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

سیاہ شرٹ اور جینز میں ملبوس اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں لکھا کہ ’’نرمی اور مضبوطی کا مجموعہ ہونا ایسی چیز ہے جس میں بہت کم لوگوں کو مہارت حاصل ہوتی ہے۔‘‘

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی ہیں اس میں کھانے کی مختلف ڈشز نظر آرہی ہیں جس سے پتا چلتا ہے وہ کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔ عائزہ کی پوسٹ کو سیکڑوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

نوجوان اداکارہ عائزہ اعوان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تواتر کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شیئرکرتی ہیں جسے ان کے مداح کافی پسند کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں عائزہ اعوان ’تہنیت‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، بشریٰ انصاری ودیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’تیرے بنا میں نہیں‘ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود نے انجام دیے ہیں جب کہ ماہا ملک نے اسے تحریر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں